کوآرڈینیٹر کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)کسان کنونشن کے کوآرڈینیٹر کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگرنے کہا ہے کہ ملک بھر میں کسانوں کو کھاد کی قلت کا سامنا ہے کھاد کی قلت پر قابو پانے کیلئے جلد حکومت اقدامات کرے گی واپڈا میں بہت مس مینجمنٹ ہے کسانوں سے اوور بلنگ وصول کی جارہی ہے اگر پروگرام جاری رہا تو کسانوں مزید ریلیف ملے گا،ملک کی تاریخ میں پہلے دفعہ کسانوں کے مسائل پر چیف آف آرمی سٹاف نے بولا ہے ہمیں لگتا ہے پہلی دفعہ کسانوں کے مسائل کو ایڈریس کیا گیا ، انھوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کسان اتحاد کے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری خالد بانٹھ نے کہا کہ گزشتہ دن آرمی چیف نے کسانوں کے مسائل سنے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے کسانوں کی اوور بلنگ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکسانوں کے ذمہ واجبات کو قسطوں میں ادائیگی کرنے نظام بنایا ، کسانوں کو فصل کی مناسب قیمت دیے کا لائحہ عمل بنائیں گے، بنجر زمین کو آباد کرنے کا عہد کیا، پاک فوج اور وزیر اعظم کسانوں کے مسائل حل کریں، کسان اتحاد کے کوآرڈینیٹر عمیر مسعود نے کہا کہ یوریا کھاد اور بجلی کے بلوں پر پہلی دفعہ کسانوں کے مسائل سنے گئے، بھل صفائی کے نام پر پیسے کھائے گئے، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے کسانوں کے مسائل سننے پر مشکور ہیں،شوگر مافیاز کے حوالے سے آرمی چیف سے بات ہوئی ہے،سولر کرپشن کی نظر ہو گیا۔