لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی حتمی قیمتیں کیا ہونگی؟ وزارت مذہبی امور نے اعلان کردیا
حج پیکج کے حوالے سے تمام شکوک دور کر دیے گئے
اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے بتایا کہ لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے اور شارٹ حج پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔
ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی، سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔
ترجمان کے مطابق نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی تاہم شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔https://twincitynews.pk/waqia-e-meraj-islam-aur-quran/