اسلام آباد اور کراچی کے بعدآج کوئٹہ میں بھی گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

اسلام آباد اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گرین بس سروس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سروس کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔
کوئٹہ میں آج سے گرین بس سروس بلیلی اور کوئلہ پھاٹک کے درمیان چلائی جائے گی۔ گرین بس کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، (محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) جامعہ بلوچستان اور ائیرپورٹ روڈ کے درمیان چلائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ منور حسین مگسی کا کہنا تھا کہ گرین سروس 8 بسوں پر مشتمل ہے۔ بڑی بسوں میں 41 افراد کی بیٹھنے کی اور 20 افراد کھڑے ہو کر سفر کرسکیں گے۔
منور مگسی نے مزید بتایا کہ گرین بسوں کے روٹ پر 18 اسٹاپ ہوں گے۔ گرین بس میں سفر کرنے کیلئے مسافروں سے فی کس 30 روپے وصول کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کراچی میں گرین بس سروس کا آغاز دسمبر 2021 سے ہوا تھا۔ اسی طرح گزشتہ سال جولائی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرین لائن اور بلیو لائن بس سروسز کے افتتاح کے بعد اعلان کیا تھا کہ ’تمام مسافر ان بسوں پر ایک ماہ تک مفت سفر کر سکیں گے۔‘