گورنرسندھ کا 2 روپے میں روٹی فراہم کرنےکا اعلان

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکراچی میں 300 تندوروں کے ذریعے سستی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سستی روٹی کے لیے کراچی میں 300 تندور لگانےکا اعلان کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں 300 تندور لگائے جائیں گے جہاں روٹی 2 روپے میں دستیاب ہوگی۔