پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 670 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 اضافے سے 1917 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟