گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے تحت گرل گائیڈز نے عالمی یوم تفکر منایا
Press Release
Celebrations of World Thinking Day
پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کواٹرز نے 22 فروری 2023 کو اپنے این ایچ کیو میں عالمی یوم تفکر منایا۔ 6 سے 21 سال کی عمر کی چھ سو سے زائد گائیڈ نے شرکت کی کی۔ اس دن کا تھیم "ہماری دنیا؛ ہمارا پرامن مستقبل- ماحولیات اور امن” تھا۔ تقریب کے دوران لڑکیوں کو خوشگوار سرگرمیوں کا تجربہ کرنے، صحت مند عادات و اطوار کو تقویت دینے اور اپنی خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔ یہ پروگرام ایکٹیویٹی اسٹیشنز کی شکل میں کیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کے متعلق سرگرمیاں، گیمز اور کچن گارڈننگ اس تقریب کا حصہ تھیں۔
این سی پی سی (نیشنل کلیز پروڈکشن سنٹر) پاکستان کے تعاون سے گائیڈ کے لیے کچن گارڈننگ پر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ گائیڈز نے سبزی اگانا سیکھا اور انہیں این سی پی سی کی جانب سے بیج فراہم کیے گئے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ نازبلوچ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ مسز ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن نے انکا اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے اس دن کے تھیم کے بارے میں بتایا اور انہیں ماحول کے تحفظ کے لیے گائیڈز کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے لیکن خواتین اور بچوں کو ہر آفت میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان کے طور پر سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ انسانی رویے کرہ ارض پر زندگی کو کیسے متاثر کرتے ہیں، زندگی کی قسم کس طرح ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ہمارے رویے میں کیا تبدیلیاں تمام زندگیوں کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہیں
محترمہ ناز بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے انتہائی خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے جیسے گلیشیرز کا پگھلنا، میٹھے پانی کی محدود دستیابی، سیلاب اور خشک سالی، فصلوں کی پیداوار میں کمی اور فضائی آلودگی میں اضافہ وغیرہ۔
محدود وسائل کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششیں ہی کافی نہیں ہیں
نوجوان خصوصا گرل گائیڈ حالات کی بہتری کے لیے بہت کچھ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے گرک گائیڈ کی کوششوں کو سراہا کے انہوں نے پچھلے دو سالوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں اور پورے پاکستان میں پلاسٹک ٹائیڈ ٹرنر پروجیکٹ کے تحت پلاسٹک کے خاتمے کی مہم چلا رہی ہیں
گائیڈ نے مہمانوں کو 2021 اور 2020 کے دوران ماحول کی حفاظت کے لیے گائیڈز کے کام کے بارے میں بتایا