حکومت کا یو ٹرن، سیلاب متاثرین کوپچھلے برس معاف بجلی بلوں کی وصولی شروع کردی

سیلاب اور بارش سے متاثرہ سندھ کے تاجروں کے پچھلے برس کے معاف کیے گئے بجلی کے بلوں کے حوالے سے حکومت نے یوٹرن لے لیا اور اب پانی اترتے ہی ان سے بجلی بلوں کی وصولی شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال برسات اور سیلاب کے آفت زدہ قرار دیے گئے علاقوں میں 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا تھا، اعلان کے بعد سکھر کے تجارتی مراکز میں ستمبر 2022 کے بل معاف کیے گئے، مگر رواں ماہ سکھر کے تاجروں کو ایڈجسٹمنٹ کے نام پر گزشتہ سال کے معاف کیے گئے بل بھی لگا کر بھیج دیے گئے۔

اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے،  ایسے میں حکومت کی جانب سے یوٹرن لے کر ان پر اچانک سے بم گرایا گیا ہے۔

ایک تاجر نے کہا کہ اس علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا اور اس کے بعد سارے یوٹیلیٹی بلز معاف ہوگئے تھے،کوئی بل نہیں تھا لیکن اب ایک دم بل بجلی کے بلوں کے اندر پیسے لگ کر آرہے ہیں۔

ایک اور تاجر نے کہا کہ تاجر برادری بہت پریشان ہے، ایک تو جون کا بل آپ کو پتا ہے کتنا زیادہ آتا ہے، دوسرا ستمبر کا بل بھی اس میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے، ایڈجسٹ کرنے کے بعد وہ بل لاکھوں روپے کا ہوگیا ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟