پی ٹی آئی سے ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ، فیاض الحسن چوہان

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کےپاس دو آپشن موجود ہیں۔
(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس’ میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک
اگر پولیٹکل پارٹی بناتے ہیں تو بھی استحکام پاکستان پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے، خیبر پختونخواہ سےایم این ایز اور ایم پی پی ایز کی بڑی تعداد پارٹی میں شامل ہو گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے آئندہ دو تین ماہ میں اچھی خاصی تعداد پارٹی میں شامل ہو جائے گی۔
فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 90 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہو چکے ہیں، وہ صرف اسمبلی ٹوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں اس کے بعد بڑی تعداد پارٹی میں شامل ہو گی ۔