فیصل واوڈا کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا

ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دی ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ ایف بی آر کے 3 افسران نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

رکن کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈ نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کرمنل کارروائی بنتی ہے۔

اس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ انہیں بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔

ایف بی آر کیلئے گاڑیوں کی خریداری فوری روکی جائے، چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا وزیر خزانہ کو خط
سینیٹ کمیٹی برہم، ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا
فیصل واوڈا نے سلیم مانڈوی والا سے کہا کہ 10 دس جنوری کو آپ کا لیٹر موصول ہوا اور اسی دن لیٹر آف انٹینٹ جاری ہو گیا، جس کمپنی کو آرڈر دیا گیا اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی پر چھاپہ مارا گیا۔

کمیٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ کسی کرائم ایجنسی یا ایف آئی اے کو بھیجا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دھمکی کے خلاف ہائی لیول انکوائری کرائی جانی چاہیے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے معاملے میں انکوائری رہنے دیں کسی اور سینیٹر کو دھمکی ملے تو کرائیے گا۔

رکن کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے خیال میں دھمکی کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے، کمیٹی میں دھمکی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس کو ایکسپوز ہونا چاہیے۔

کمیٹی اجلاس میں 6 ماہ کے دوران 386 ارب روپےکا ریونیو شارٹ فال بھی زیر بحث آیا۔https://twincitynews.pk/sindh-new-cm-faryal-talpur/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟