فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے قلفی فروش کو سزا دینے کا مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

فیصل مسجد تجاوزات کیس،قلفی فروش کو ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ بنیادی الزام لگایا گیا ہے کہ بغیر لائسنس کے ریڑھی لگائی گئی، ابھی تک کوئی چارج فریم نہیں ہوا، چالان جمع ہوا ہے۔

پورے شہر میں تجاوزات کون کررہے ہیں پورے شہر کو معلوم ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کون لوگ ہیں جو ایسا کرتے ہیں ؟ قانون کی بات کریں۔

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار تاحال جیل میں ہے، درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟