انجینئر راشد محمود منہاس کے اعزاز میں تخیل ادبی فورم الریاض کے زیر اہتمام الوداعی تقریب

سعودی عرب کے معروف ادبی اور سماجی تنظیم "تخیل ادبی فورم” کے زیر اہتمام ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فورم کے سیکرٹری تعلقات عامہ، انجینئر راشد محمود منہاس کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں شعرا، ادبا، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت کمیونٹی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت منصور محبوب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض تخیل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راشد محمود نے سرانجام دئے۔تقریب کے دوران مقررین نے انجینئر راشد محمود منہاس کی ادبی، سماجی اور تنظیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر کاوشوں کو سراہا۔معزز مہمانان میں نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب، خالد اکرم رانا، مجلس پاکستان کے جنرل سیکریٹری رانا عمر فاروق، پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی، جنرل سیکریٹری پیغام کلب انجینئر سلمان راشد یوتھ فورم کے جنرل سیکریٹری توصیف احمد ، مبشر انوار ، ارشد تبسم اور معروف ماہرین تعلیم پروفیسر گوہر رفیق اور پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ بھی شامل تھے۔ تمام مقررین نے انجینئر راشد محمود کی مخلصانہ خدمات پر اظہارِ تحسین کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں الوداع کہا۔ تقریب کے دوسرے حصے میں ایک خوبصورت غیر رسمی شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف شعرا اکرام انیب ارشد، عثمان منور، یاسر یونس، شاہد ریاض، پیر اسد کمال، فیصل اکرم گیلانی، شاہد خیالوی، صابر امانی اور منصور محبوب نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا،
تقریب ایک پُرخلوص ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکت کرنے والوں نے راشد محمود منہاس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی آئندہ زندگی کے لیے دعا کی۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button