اسلام آباد میں ایکو ہوپ کی جانب سے محنت کش بچوں کے لیے تعلیم اور بچپن کی بحالی کا اقدام

(رپورٹ: مریم داود)

اسلام آباد: ایکو ہوپ ٹرسٹ نے جی-7 مرکز اسلام آباد میں

"ردھم آف ہوپ” کے نام سے ایک کمیونٹی اسکول اقدام شروع کیا ہے جس کا مقصد ایسے بچوں کو تعلیم اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے جو غربت کے باعث کم عمری میں مزدوری کرنے پر مجبور تھے۔

یہ اقدام جون 2023 میں شروع ہوا جب ایکو ہوپ ٹرسٹ کی ٹیم نے جی-7 مرکز کے مختلف علاقوں میں زمینی سروے کیے۔ اس دوران کئی بچے چھوٹی ورکشاپس میں سائیکلیں ٹھیک کرتے اور دیگر مشقت والے کام کرتے ہوئے پائے گئے۔ ان بچوں کے لیے تعلیم اور بچپن کی خوشیاں تقریباً ناپید تھیں۔

ایکو ہوپ ٹرسٹ نے سب سے پہلے ورکشاپ مالکان سے بات چیت کر کے بچوں کو مزدوری سے نکالنے کی کوشش کی اور اس کے بعد والدین سے مسلسل رابطہ کر کے انہیں تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ دروازہ بہ دروازہ رابطے اور اعتماد سازی کے نتیجے میں کئی والدین اس بات پر آمادہ ہوئے کہ ان کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے۔

جولائی 2024 میں ابتدائی طور پر قریبی پارک میں کھلے آسمان تلے کلاسز کا آغاز کیا گیا جہاں بچوں نے اپنی تعلیمی سفر کی شروعات کی۔ بعد ازاں ایک دو کمروں پر مشتمل اسکول قائم کیا گیا جس نے بچوں کو باقاعدہ اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا۔ اس پروگرام کے تحت جی-7 مرکز سے 20 بچوں کا اندراج کیا گیا جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔

ردھم آف ہوپ کے تحت بچوں کو بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ موسیقی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ بچے پینٹنگ ڈرائنگ دستکاری پوسٹر ڈیزائن اور موم بتیاں بنانے جیسی تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ موسیقی کے سیشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ بچے تخلیقی اظہار کے نئے راستے تلاش کر سکیں۔

کھیل بھی اس پروگرام کا اہم حصہ ہیں جن میں فٹ بال کرکٹ بیڈمنٹن اور آزادانہ کھیل شامل ہیں جو بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔

اس منصوبے میں جدید ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کو بنیادی کمپیوٹر مہارتیں ڈیجیٹل ڈیزائن کینوا روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے ابتدائی تصورات سکھائے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں اس اقدام کو آئی-10 بلیو ایریا تک بھی توسیع دی گئی جہاں مزید پسماندہ بچوں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا۔

بچوں کی ذہنی اور جذباتی نشوونما کے لیے ایکو ہوپ ٹرسٹ نے **ہوپ اینڈ لائٹ سائیکیر** کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کی بانی ڈاکٹر عاصمہ حسین ہیں۔ ماہرین کی ٹیم بشمول مس زہرہ بچوں کے نفسیاتی جائزے لے کر ان کی صلاحیتوں اور ضروریات کے مطابق تعلیمی رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button