اسلام آباد میں ڈیجیٹل جرنلسٹس کیلئے رنگا رنگ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
سوشل میڈیا اور ئیل اسٹیٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، عادل نواز بھٹی
اسلام آباد میں ڈیجیٹل جرنلسٹس کیلئے رنگا رنگ تقریب ایوارڈزکا اہتمام کیا گیا
اسلام آباد (اسامہ قذافی، ٹوئن سٹی نیوز) سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، رئیل اسٹیٹ اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مصدقہ اطلاعات کو یقینی بنانا ہر صحافی کا کام ہے، پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ذریعے معاشی انقلاب آسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار ریکا کے سیکرٹری جنرل عادل نواز بھٹی نے ڈیجیٹل میڈیاکے اعزاز میں منعقدہ سیمینار وایوارڈ شو میں کیا، جس کی چیف آرگنائزر سماجی کارکن امبر ملک تھیں، تقریب سے شاہد ثقلین، منیب احمد، ردا عمران، رضی طاہر،جہانگیر خان، وسیم ملک اور شوال امین نے بھی اظہار خیال کیا، عادل نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نئے ٹریندز اورآئیڈیاز متعارف کرانے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ اور سوشل میڈیا کے ایکسپرٹس مل بیٹھیں اور انڈسٹری میں انقلاب برپا کردیں۔ سینئر صحافی شاہد ثقلین نے کہا کہ ایسے مذاکرے ہوتے رہنے چاہیے جس میں فاصلوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے، رئیل اسٹیٹ سے متعلق اب بھی صحیح معلومات نہیں مل رہیں اور لوگ فراڈ کا شکار ہوجاتے ہیں، اینکر پرسن منیب احمد نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ آج ہم ساتھ مل کر اپنی خامیوں اور خوبیوں پر بحث و مباحثہ کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے، رضی طاہر نے گفتگو میں کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے، اس وقت رئیل اسٹیٹ کے سیکٹر میں سوشل میڈیا ایکسپرٹس کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع ہیں، باہمی کوآرڈینینشن سے ہم ان مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔ چیف آرگنائزر امبر ملک نے کہا کہ یہ سیمینار پہلی کڑی ہے، اس قسم کے سیمینار وقت کے ساتھ ساتھ منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے، اس موقع پر قمر میکن، شاہد حق نواز، نوید احمد، حماد حسن نقوی، جہانگیر خان، ثقلین ظفر، گوہر سیال، جویریہ جمال، فیصل کھر، احسن واحد، عبید بھٹی، سلمان خان، عدنان یعقوب، بلال عباسی، طلحہ احمد قریشی، غلام مصدق، نجم الدین، نقی علی گردیزی، عظمی خان، ملائکہ نور، ہما صدیقی،ردا عمران، حنا چوہدری، بسمہ عامر، حمیرہ عامر، نگار خان، عامر نواز، حذیفہ، شمائلہ تبسم، اسد علی اور عاشر تنویر کو سپاٹ لائٹ ایوارڈز دئیے گئے۔