باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق

باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 40افراد جاں بحق اورکئی افراد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکرز کنونشن میں سابق ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید بھی شریک تھے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جے یو آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سابق جمال الدین دھماکے میں محفوظ رہے۔
دوسری طرف جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ انسانیت نہیں ہے۔
میں نےبھی کنونشن میں جاناتھامگرمصروفیات کی وجہ سےنہ جاسکا، 35کےقریب ہمارےورکرززخمی ہوچکےہیں۔