ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز ) سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی جوکہ سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کر رہا تھا، دہشت گرد نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہا تھا، دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔

ادھر پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے، جس میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیئے ہیں، چمن میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

چند روز قبل ہی جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے، اُس وقت جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد صابر شہید ہوئے، جام شہادت نوش کرنے والے 30 سالہ لانس نائیک محمد صابر کا تعلق مانسہرہ تھا۔

مزید برآں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں شہید دو سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہداء میں لانس نائیک معراج الدین اور نائیک ظہیر عباس شامل ہیں، شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟