کوئی بھائی چارے کی فضا خراب کرنا چاہتا ہے غلط فہمی دور کرلے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئی بھائی چارےکی فضاخراب کرنا چاہتاہے غلط فہمی دورکرلے ، اب کسی بھی نشست کیلئے بولی نہیں لگے گی ،بولیوں کا گلا گھونٹنے کیلئےآئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلستان کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کے لوگوں نے بڑی محبت اور خوش اسلوبی سےہمارااستقبال کیا، مجھےآپ کا احسان نہیں بھولےگا، قائداعظم کے وژن کاعملی نمونہ گلگت میں نمایان ہوتا ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسان کبھی ایک جیسےنہیں ہوسکتے، گلگت بلتستان مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے، اختلافات کی بنیادپراکٹھی زندگی گزارناانسانیت کی معراج ہے، انسان ایک دوسرےکےحقوق کو تصورنہیں کرتا تو جنگل کا نظام ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسانیت کی معراج صرف ابن آدم کےتصورکےطورپرخودکویکساں سمجھتاہے ، گلگت بلتستان کےلوگوں کیلئےپیغام ہےایک دوسرےکےحقوق کااحترام کریں ، ریاست کا کام ہے کہ بنیادی حقوق کانفاذکرے، ہمارے ہاں قربتیں زیادہ دوریاں کم ہیں، جودوریاں پیداکی گئیں حکمت کیساتھ انہیں بھی ختم کیاجائے گا۔

انھوں نے گلگت بلتستان کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پہچان حسن مالداردنیاکےالگ ہے، سیاح گلگت کی خوبصورتی کی وجہ سے کھینچےچلےآتےہیں، یہاں کےآئینی سوالات پردوستوں سےتفصیلی بات چیت ہوئی ہے ، ہم گلگت بلتستان سےتسلسل کیساتھ جڑےرہنےکی کوشش کریں گے ، چاہیں گےیہاں کےلوگ اپنےپیروں پرکھڑےہوں، کوشش ہوگی انکی شناخت کوجلدآئینی جوابات مل جائیں۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری سے مسائل کو حل کریں گے ، کسی کو بھی آئین و قانون کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکمت اور عمل کیساتھ غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے واضح کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے یہاں بھائی چارے کی فضا خراب کرسکےگا تو یہ اُس کی غلط فہمی ہے، قوانین کا نفاذ کریں گے، ایسے لوگ جو کسی ایجنڈے پر باقی معاشرے کوچلانا چاہتےہیں۔۔ یاد رکھیں اِس کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی نشست کیلئے اب بولی نہیں لگے گی ،بولیوں کا گلا گھونٹنے کیلئےآئے ہیں، ملک میں کسی بھی غیرملکی ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟