کھیل تو جاری ہے: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سلیبرٹی پریمئر لیگ کا آج آغاز ہو گا
لیگ میں گلوکار علی ظفر، ابرار الحق، معمر رانا،اینکرپرسن حامد میر،طلعت حسین شوبز،سیاست و میڈیا انڈسٹری کے بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے
راولپنڈی(اسپورٹس شوبز ڈیسک) کرکٹ وہ کھیل ہے جس نے پاکستانی قوم
کو باہم مربوط اور جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ پاکستانی قوم کرکٹ اور کرکٹ سٹارز کی دیوانی ہے۔ سیاستدان، اینکرز، گلوکار سبھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی ایشو کا بہانہ بنا کر کھیلنے سے انکار کیا تو پاکستانی قوم اور پی سی بی نے مایوس ہونے ہونے کی بجائے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ کی رونقین اسی طرح سے بحال رکھی ہوئی ہیں جس طرح مہمان ٹیم کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم اور اطراف کو سجایا گیا تھا،نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھیلنے سے انکار کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلے نیشنل ٹی 20 کے ابتدائی میچز کروائے گے جس میں قومی کھلاڑیوں سمیت ڈومیسٹک کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے جبکہ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں اور کھیل کی حوصلہ افزائی کیلئے جڑواں شہروں سمیت دور دراز سے شائقین اسٹیڈیم پہنچے ۔جبکہ آج سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں سلیبرٹی پریمئر لیگ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں سیاست، شوبز،میڈیا انڈسٹری کے بڑے بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے،لیگ کا افتتاحی میچ آج لاہور ہیروز اور پشاور ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا،6 ٹیموں کو لاہور،کراچی،پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کے شہروں کے نام دئے گے ہیں جن میں گلوکار علی ظفر،ابرارالحق،معمر رانا ،اینکر پرسن حامد میر،طلعت حسین،ایم این اے صداقت عباسی،اینکرپرسن ثمر عباس،ذلفی بخاری سمیت دیگر سلیبرٹیز گراؤنڈ میں ان ایکشن نظر آئیں گے