چڑیاں شاید آپ کیلئے پیغام لائی ہیں، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

اسلام آباد : ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چڑیاں شاید آپ کیلئے پیغام لائی ہیں۔

ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، خصوصی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

سماعت کے آغاز پر کمرہ عدالت میں چڑیوں کے چہچہانے پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چڑیاں شاید آپ کے لیے پیغام لائی ہیں۔اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ امید ہے پیغام اچھا ہو گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وہ زمانہ بھی تھا جب کبوتروں کے ذریعے پیغام جاتے تھے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟