سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا دور شروع ہوا،چینی نائب وزیراعظم
چینی نائب وزیراعظم ہی لفینگ نے کہا ہے کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان اہم منصوبہ ہے،سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا دور شروع ہوا۔
سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے کہا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلنداور سمندر سے گہری ہے،پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔
چینی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت اربن ریلوے،فائبر آپٹک سمیت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا گیا، سی پیک نے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کو نئی جلا بخشی، سی پیک پاکستان اورچین کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
انکا کہنا تھاکہ توانائی،زراعت ،ریلوے،آئی ٹی سمیت مختلف منصوبے شروع کیے، پاکستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں کے جال بچھائے گئے،
چینی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہوئی، سی پیک سے پاکستان میں صنعتی ترقی کے دور کاآغاز ہوا، انڈسڑی ،کلچر اورصحت کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔