بنگلہ دیش انتخابات 2026: BNP کی فتح، عالمی رہنماؤں کی مبارکباد
امریکہ پاکستان چین سمیت دیگر ممالک کی مبارک باد

بنگلہ دیش کے عام انتخابات 2026 میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) نے شاندار اکثریت حاصل کی ہے، جس کے بعد پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان ملک کے نئے وزیر اعظم بننے کی راہ پر ہیں۔
امریکہ نے بی این پی اور طارق رحمان کو جیت پر مبارکباد دی اور امن، ترقی اور دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے بھی طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد پیش کی۔
چین نے انتخابات کے پرامن انعقاد اور بی این پی کی فتح پر مبارکباد دی اور نئی حکومت کے ساتھ اقتصادی و ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان کیا۔
اس کے بعد بھارت، برطانیہ، ملائیشیا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ سمیت دیگر ممالک نے بھی بی این پی کی فتح پر مبارکباد دی اور جمہوری اقدار اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔
ماہرین کے مطابق عالمی برادری نے BNP کی فتح کو جمہوری عمل کی کامیابی کے طور پر دیکھا ہے اور نئی حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔



