کینیڈین وزیراعظم بھارت میں پھنس گئے
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو طیارہ خرابی کے باعث بھارت میں پھنس گئے۔
کینیڈین حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے پورے وفد کو اتوار کو جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی میں اپنے قیام کو ایک دن بڑھانا پڑا ہے جس کی وجہ طیارہ میں خرابی ہے۔
ٹروڈو جمعہ کو 20 اہم معیشتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کے لیے بھارت پہنچے تھے۔
وہ ہندوستانی رہنما مہاتما گاندھی کی یادگار پر پھول چڑھانے کے بعد اتوار کو وطن واپس جانے والے تھے لیکن ایک طیارے میں خرابی کے باعث انہیں بھارت میں ہی اضافہ دن رہنا پڑا۔
نئی دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن نے اے ایف پی کو ٹروڈو کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا کی فضائیہ، جو طیارے کو چلاتی ہے نے وفد کو آگاہ کیا تھا کہ اسے "تکنیکی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ یہ مسائل راتوں رات حل نہیں ہو سکتے ہمارا وفد اس وقت تک ہندوستان میں رہے گا جب تک متبادل انتظامات نہیں ہو جاتے۔
کینیڈا کے سی ٹی وی نے طیارے کی شناخت ایئربس کے طور پر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کب واپس آئے گا۔