آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تازہ ریکنگ میں بھی بابراعظم بہترین بلے بازوں کی فہرست میں 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے شبمان گل 759 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، بابراعظم اور شبمان گل کے پوائنٹس میں کافی بڑا فرق موجود ہے یعنی ماضی قریب میں بابراعظم کی نمبر ون ریکنگ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔
بلے بازوں کی ریکنگ میں تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے ’ راسی ڈین ڈیر ڈوسن “ ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان کے امام الحق کو ایک درجہ نیچے دھکیلتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر پہنچا دیاہے ۔آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نے بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی کو ایک درجہ نیچے دھکیلتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی ہے ، ویرات کوہلی آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انڈیا کے روہت شرما نے پاکستان کے اوپنر فخر زمان سے نویں پوزیشن چھینتے ہوئے انہیں 10 ویں نمبر پر پہنچا دیاہے جبکہ خود 9 ویں پر براجمان ہو گئے ہیں ۔
آئی سی سی نے بہترین باولر زکی فہرست بھی جار ی کر دی ہے جس میں آسٹریلیا کے جو ش ہیزلوڈ 692 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں ، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ہی مچل سٹار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے آسٹریلیا کے ایڈم زمپا سے تیسری پوزیشن چھینتے ہوئے انہیں چوتھے نمبر پر پہنچا دیا ہے اور خود تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہیری پانچویں اور افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹی پوزیشن پر ہیں ۔بھارت کے کلدیپ یادیو نے بھی ایک درجہ ترقی پائی ہے اور ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، راشد خان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور وہ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارت کے سراج نویں اور پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر پر ہیں ۔
آل راﺅنڈرز کی فہرست میں سب سے پہلا نمبر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے سنبھالا ہواہے ، دوسرے پر افغانستان کے محمد نبی ، تیسرے نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا، چوتھے نمبر پر افغانستان کے راشد خان، پانچویں پر پاپوا نیو گنی کے اساد والا ، بھارت کے ہردیک پانڈیا ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔