پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز2 وینیوز پر کھیلے جائیں گے

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کو سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز2 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)‏میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں براڈکاسٹرز، پاکستان ، سری لنکا اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے نمائندوں سمیت اے سی سی عہدیداروں نے شرکت کی۔

جنوبی افریقہ سے واپسی پرچیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اے سی سی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایشیا کپ کے شیڈول میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور ملتان کو ایشیا کپ کے مقابلوں کے لیے چنا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 ہی میچ کھیلے جائیں گے، ایشیا کپ کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟