کرکٹ ورلڈکپ کا شیڈول جلد جاری ہونیکا امکان، پاک بھارت ٹاکرا کہاں ہو گا؟
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول اگلے 48 گھنٹوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی سی سی آفیشلز کے ساتھ کل میٹنگ شیڈول ہے، میٹنگ کے بعد پیر تک ورلڈکپ کا شیڈول جاری کر دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستا ن اور بھارت کا میچ چنئی میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی جانب سے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کا میچ چنئی میں رکھا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے باقی میچز بنگلورو اور کولکتہ میں ہونے کا امکان ہے، ناک آؤٹ اسٹیج میں رسائی کے بعد پاکستان نریندرا مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا اور پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے فائنل کے علاوہ احمد آباد میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلے گا۔