اسلام آباداور پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا حکم واپس لے لیا گیا

سلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جون 2023ء) پنجاب اور اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا حکم واپس لے لیا گیاہے، شہراقتدار اور پنجاب میں 10مئی کو امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر فوج تعینات کر نے آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔چیف کمشنر آفس نے فوج کی تعیناتی واپس لینے کا مراسلہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ عوامی مفاد میں 10مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کی گئی تھی۔مراسلے میں انتظا میہ نے امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔اسی طرح پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں فوج کی تعیناتی کا حکم واپس لے لیا ہے، پنجاب میں 10مئی کو صوبے میں فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت نے بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو وائس چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جیلوں میں قید کارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟