زراعت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا بے مثال منصوبہ

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم جدید زراعت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا بے مثال منصوبہ ہے جو پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)لمز پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبے کی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد ملکی زرعی درامدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑھتی آبادی کی غذائی اجناس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پاکستان کی فوڈ سکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، لمز کے قیام سے کسانوں کو موسمی تبدیلیوں، فصلوں کی سیٹلائٹ سے ہمہ وقت نگرانی، پانی، کھاد اور اسپرے کے متوجہ علاقوں کے بارے میں معلومات بیک وقت دستیاب ہوں گی۔

منصوبے سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی بھی حاصل ہو گی جبکہ مختلف وسائل و ذخائر، جدید ٹیکنالوجی اور آبپاشی نظام کے مناسب استعمال سے زراعت میں ایسی ترقی لائی جائے گی جس سے ملک کے ہر خطے میں خوراک کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

پروگرام کے باعث ملک میں عوام کے لیے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوں گے۔ سعودی عرب، چائنہ، متحدہ عرب امارت، قطر اور بحرین کے ساتھ بہت سے منصوبوں میں شراکت داری کی جارہی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں یقینی اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم سینٹر آف ایکسلینس (لِمز) کا افتتاح کردیا ہے، اس افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی تھے، تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے، جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرکے قومی خزانے پربوجھ کم کرناہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟