چونیاں رمضان میں سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد، منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفیٰ جاٹ کی پریس بریفننگ

چونیاں: اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفیٰ جاٹ نے رمضان المبارک کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اشیائے خوردونوش، گوشت، پھل اور سبزیوں کی فروخت مقررہ نرخوں سے تجاوز نہیں کر سکے گی۔

اے سی غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور سبزی منڈیوں کا معائنہ کریں گی۔ ٹیمیں نرخ ناموں کی دستیابی، وزن کے درست پیمانے، معیار اور صفائی ستھرائی کی جانچ بھی کریں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے، دکانوں کی سیلنگ اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ دیانت داری کے ساتھ کاروبار کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ آخر میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ زائد قیمت وصولی یا کم تولنے کی صورت میں فوری شکایت درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button