کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں جاری، ہیلی کاپٹرز بھی شریک
کرم کے علاقے بگن اورمضافات میں شرپسندوں کےخلاف تیسرے روز بھی کارروائیاں جاری ہیں
اسلام آباد (اسامہ قذافی) کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں جاری، ہیلی کاپٹرز بھی شریک۔ کرم کے علاقے بگن اورمضافات میں شرپسندوں کےخلاف تیسرے روز بھی کارروائیاں جاری ہیں
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن اورمضافات میں جاری کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرزکا بھی استعمال کیاجارہاہے اور بگن جانے والے راستوں پر پولیس اورسکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کے اعلانات کیے جارہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مکین اپنا اسلحہ جمع کرادیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ جمع کرانے سے متعلق قبائلی عمائدین کا جرگہ بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے کمشنر کوہاٹ کا کہنا تھاکہ کرم میں کارروائیاں مقامی افرادکےخلاف نہیں، شرپسندوں کے خلاف کی جارہی ہے۔
اُدھر بگن متاثرین کا مندوری کے مقام پر دھرنا جاری ہے ۔
دوسری جانب کُرم متاثرین کے حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کا کہنا تھاکہ کُرم سے ابھی تک کوئی متاثرین کیپموں میں نہیں آئے ہیں، ٹل انٹری پوائنٹ پر عملہ موجود اور تمام محکمے الرٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ محمد خواجہ کے مقام پر کیمپ قائم کرنے کیلئے جگہ مختص کی ہے، ٹل میں 3 سرکاری عمارتیں بھی مختص کی گئیں ہیں تاہم کرم سے آئے 20 کے قریب خاندان رشتہ داروں کے پاس چلے گئے ہیں۔https://twincitynews.pk/amjad-malik-arrived-behrain/