اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک بحرین پہنچ گئے
بیرسٹر امجد ملک کا بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
Y
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کا بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک بحرین پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) بحرین کے اراکین چوہدری رفاقت ، ندیم حفیظ، فیصل محمود، مرزا مظہر ، اور میاں انوار نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی عرب سے شیخ سعید اور کویت سے شمشاد تنولی بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے اور انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کا بھرپور استقبال کیا۔
بیرسٹر امجد ملک کی آمد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی روابط کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔