ریاض سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب

ریاض(نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز ) : کشمیری رہنما چوہدری فہیم کی جانب سے آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت ذوالفقار علی ملک کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں اصغر قریشی، مخدوم حسین شاہ بخاری، عدیل قادر، ملک قیوم، انجینئر سردار عامر سمیت مختلف کشمیری رہنماؤں، اوورسیز کشمیری کمیونٹی کے معززین، اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ذوالفقار علی ملک نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور اوورسیز کشمیریوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کشمیری عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزادی کی یہ جدوجہد جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

چوہدری فہیم نے عشائیے کے دوران ذوالفقار علی ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا قیادت میں کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اوورسیز کشمیری کمیونٹی سے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟