خواتین رہنماؤں کیلئے تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

ورکشاپ کا مقصد خواتین رہنماؤں کو با اختیار بنانا اور انہیں اپنے متعلقہ شعبوں میں قیادت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا تھا

 

A Center for Learning نے تین روزہ رہائشی تربیت "Advanced Women Leadership : Indigenous Strategies for Women’s Progress” کا کامیابی سے اختتام کیا۔ یہ تربیت ڈاکٹر فوزیہ سعید کی کتاب "Tapestry: Strands of Women’s Struggle Woven into the History of Pakistan” پر مبنی تھی، جو پاکستان کی سیاسی تاریخ کی تشکیل میں خواتین کے کردار پر تاریخی نقطہ نظر پیش کرتی ہے اور ان کے جدوجہد اور شراکت کو اجاگر کرتی ہے۔

Advanced Women Leadership Training کا مقصد خواتین رہنماؤں کو با اختیار بنانا اور انہیں اپنے متعلقہ شعبوں میں قیادت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا تھا۔
ڈاکٹر سعید کی کتاب 1940سے تقریباً 2018 تک پاکستان کی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے، جسے سات مختلف ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے، جنہیں وہ اپنی کتاب میں ’’ Strands‘‘ کہتی ہیں۔ ہر Strand میں اس دور کے دوران خواتین کا کردار اور اس وقت کے سیاسی منظر نامے کی بنیاد پر خواتین رہنماؤں کے استعمال شدہ حکمت عملیوں پر بات کی گئی ہے اور یہ کہ مستقبل میں کیا کرنے کی ضرورت ہے.

ڈاکٹر فوزیہ سعید نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ کتاب اس لیے لکھی ہے کیونکہ اگلی نسل کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی خواتین رہنما کون تھیں اور ان کی خدمات کیا تھیں۔ انہوں نے کہا: ’’یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ ہے، جو یہ یقینی بنائے گا کہ وہ اپنی تاریخ کو جانتے ہیں اور انہیں صفر سے شروع نہیں کرنا ۔‘‘

معروف فلم ساز اور ماہر بشریات محترمہ سمر من اللہ خان، جو کتاب میں بھی شامل ہیں، دوسرے دن تربیت میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی، خواتین کے مسائل پر اپنے تجربات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کیسے انہوں نے دستاویزی فلموں اور فلموں کے ذریعے اپنی آواز اٹھائی۔ محترمہ من اللہ نے اپنی فلموں کے ذریعے کم عمری کی شادی، بچوں کی مزدوری(Child Labour) اور ان روایات کے بارے میں بات کی جو خواتین کے حقوق کا استحصال کرتی ہیں۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ ان حکمت عملیوں کا اشتراک کیا جن کا وہ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو معاوضے میں کی گئی شادی سے حفاظت کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

ٹریننگ کے مہمان مقرر محترمہ مریم بی بی تین دہائیوں سے تنظیم ’’Khwendo Kor‘‘ چلا رہی ہیں، جو خواتین کی تعلیم، مالی آذادی اور صحت پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے تجربے کا اشتراک کیا، ایک ناپسندیدہ بچی سے ایک مضبوط، خود مختار عورت بننے تک کا اپنا سفر بیان کیا جو ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہے اور اجتماعی ترقی کے مقصد کے لیے کام کر رہی ہے۔

ٹریننگ نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان سے خواتین رہنماؤں کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا جن میں ماہرین تعلیم، ماہر بشریات، طلباء اور خواتین کے حقوق کے کارکن شامل ہیں ۔ ٹریننگ نے شرکاء کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور اپنے دل کے قریب مسائل پر کام کرنے کے لیے ہم خیال افراد کا ایک نیٹ ورک بنانے کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔

شرکاء نے خواتین کے حقوق اور قیادت کے میدان میں ڈاکٹر فوزیہ سعید کے وسیع تجربے اور علم سے سیکھنے کے اس موقع پر قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مہرگڑھ کی طرف سے ایک حوصلہ افزا اور سب کو شامل کرنے والا ماحول دیے جانے پر شکر گزار ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟