عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد سے خواجہ سرا نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 سے خواجہ سرا نایاب علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔
این اے 47 اسلام آباد سے امیدوار خواجہ سرا نایاب علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کروں گی، ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔
خواجہ سراء نایاب علی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد میں سب سے بڑا مسئلہ کچی آبادیوں کا ہے۔
واضح رہے کہ 2018 میں خیبر پختوانخوا سے ماریہ نامی خواجہ سرا نے آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور 536 وٹ حاصل کیے تھے جو خاتون امیدواروں کے ووٹوں سے زیادہ تھے۔