کراچی سے اسلام آباد جانیوالی بس کو حادثے میں مردہ قرار دیا گیا ڈرائیور 3 ہفتے بعد گرفتار

حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے میں مردہ قرار دیے گئے ڈرائیور کو 3 ہفتے بعد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بس ڈرائیور مجاہد کو بھی مردہ قرار دیا تھا اور اس طرح سے ڈرائیور کی قانونی کارروائی سے جان بچالی گئی تھی۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ حادثہ بس ڈرائیور مجاہد حسین کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا، ڈرائیور نے آگے جاتی تیل سے بھری پک اپ کو پیچھے سے ہٹ کیا تھا۔’

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ سے ڈرائیور کے زندہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

گرفتار ڈرائیور نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ  وہ حادثے کے فوری بعد بس سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ تین ہفتے قبل کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو پنڈی بھٹیاں پر حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر جاں بحق اور15 زخمی ہوئے تھے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟