انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق
اسلام آباد: (ٹوئن سٹی نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے ہونے والی ملاقات ختم ہو گئی جس کے بعد راجہ ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ نگران وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کا نام فائنل ہوا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے اور اس کی سیاسی وابستگی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ وہ بطور ترجمان بلوچستان حکومت کام کر چکے ہیں۔ وہ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور ابھی وہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین کے طور پر قائم کر رہے ہیں۔ اگرچہ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے تاہم کاکڑ قبیلے سے تعلق کی وجہ سے وہ بلوچستان میں مقیم پختونوں کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے نام کی ایڈوائس پر شہباز شریف اور راجہ ریاض نے دستخط کر کے صدر مملکت کو بھیج دیے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے حاصل کی۔ یاد رہے کہ سب جماعتوں میں اتفاق ہوا تھا کہ نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہوگا