چینی نائب وزیراعظم کو پاکستان کے سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چینی وزیراعظم کو اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،وفاقی وزراء اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کو ملک کے سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے ہی لی فنگ کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا،شہباز شریف نے چین کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات کے متعدد پہلوؤں،سی پیک اور دو طرفہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ زراعت،صنعت اور مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور اپنے قومی تحفظ کے مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اظہا بھی کیا۔ شہباز شریف اور ہی لی فنگ نے سی پیک منصوبے کو مشترکہ معاشی ترقی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا۔شہباز شریف نے چین کو زرعی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے کہا کہ چین تباہ کن سیلاب سمیت دیگر معاشی چیلنجز میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا،سی پیک کی 10 سالہ سالگرہ اس منصوبے کو ازِسر نو توسیع دینے کا سنہری موقع ہے۔

 

چینی نائب وزیراعظم نے اسٹریٹجک شراکت پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان اشتراک میں توسیع پر زور دیا،چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی کی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے جس کے تحت ایم ایل ون فریم ورک اور شاہراہ قراقرم ری الائنمنٹ ہو گی

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟