کیپٹل پولیس کے 38 ویں بیسک ریکروٹس کورس کے 1572 اہلکاروں کو مختلف ڈویژنز میں تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد (احسن رضا) : اسلام آباد کیپٹل پولیس کے 38 ویں بیسک ریکروٹس کورس کے 1572 اہلکاروں کو مختلف ڈویژنز میں تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جس میں 482 آپریشن ، 400 سکیورٹی ، 190لاجسٹک ڈویژن ،148لااینڈ آرڈر ٹریننگ ڈویژن، 143 ڈولفن سکواڈ،100 ٹریفک ڈویژن،40اہلکاروں کو سپیشل برانچ ، 50انسداد دہشتگردی سکواڈ اور19اہلکاروں کو کیپیٹل پولیس کالج میں تعینات کر دیا گیا۔
پولیس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصر خاں کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس کے38 ویں بیسک ریکروٹ کورس سے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کو اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مختلف ڈویژنز میں تعینات کر دیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں 40 جوانوں کو سپیشل برانچ میں تعینات کیا گیا ہے جن میں 08 خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، 400 جوانوں کو سکیورٹی ڈویژن میں تعینات کیا گیا جن میں 44 خواتین پولیس اہلکار شامل ہیں، اسی طرح 190 اہلکاروں کا لاجسٹک ڈویژن میں تعینات کیا گیا جن میں 100اہلکار وں کو آئی سی سی پی او ریزرو میں تعینات کیا گیا ہے جن میں 06 خواتین پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ جوڈیشل گارد ڈیوٹی پر 60 جوانوں اور 30 جوانوں کوسلامی گارد میں تعینات کیا گیا ہے۔
سیف سٹی اسلام آباد میں 243 جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں 143 جوانوں بشمول 14 خواتین پولیس اہلکاروں کے ڈولفن میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ 100 جوانوں بشمول 08 لیڈی پولیس اہلکاروں کو ٹریفک ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا۔ آپریشن ڈویژن میں 532 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں 335 مرد پولیس اہلکار جبکہ 75 لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں، 72 اہلکاروں بشمول 15لیڈی پولیس اہلکاروں کا تبادلہ ایم پی یو آپریشن ڈویژن میں کیا گیا ہے جبکہ 50 جوانوں کوانسداد دہشتگردی سکواڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح 148 جوانوں بشمول 25 خواتین پولیس اہلکاروںکو لااینڈ آرڈر ٹریننگ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ 19پولیس اہلکاروں بشمول 03 لیڈی پولیس اہلکاورں کو کیپٹل پولیس ٹریننگ کالج میں تعینات کر دیاگیا، اسی طر ح 30 جوانوں کو سلامی گارد میں تعینات کیا گیا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟