آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کا بیٹا فروخت کر دیا

والدین نے آئی فون خریدنے کے لئے اپنا آٹھ ماہ کا بچہ فروخت کر دیا۔

ان بے رحم والدین کا تعلق بھارت مغربی بنگال کے ضلع پرگناس سے ہے، انہوں نے انسٹاگرام ریلز بنانے کی خاطر آئی فون خریدنے کے لیے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے والے سامنے آیا جب اس بچے کے والدین کے ہاتھ میں پڑوسیوں نے آئی فون دیکھا، آئی فون دیکھنے پر پڑوسیوں کو شک گزرا اس کی وجہ ان کے حالات کی خرابی تھی ان کا مشکل سے گزارا ہوتا تھا۔

ان کو شک گزرا کے انہوں نے آئی فون کیسے لے لیا، جب ان سے پڑوسیوں نے بچے کی بابت پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ایک رشتہ دار کے پاس ہے۔

شک گزرنے پر محلے داروں نے کونسلر کو بتایا جس نے فوری طور پر پولیس کو بلا لیا، جب پولیس نے بچے کے بارے میں تفتیش کی تو انہوں نے بچے کو بیچنے کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ انسٹاگرام ریلز بنانے کے لئے اس رقم سے آئی فون خرید لیا ہے، انہوں نے اپنا بچہ قریبی علاقے میں ایک خاتون کو بیچا تھا۔

پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور آٹھ ماہ کے بچے کو بھی بازیاب کرا لیا ہے، پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟