سینیٹ میں منظور سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل کے اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) سینیٹ میں منظور سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل کے اہم نکات سامنے آگئے، جس کے تحت ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا،ایس آئی ایف سی کیخلاف کوئی مقدمہ اور قانونی کاروائی نہیں ہوگی،بغیر ثبوت معاہدوں اور انتظامات کی تحقیقات اور تفتیش نہیں ہوسکے گی۔ جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں منظور سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل کے اہم نکات ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی جائے گی، وزیراعظم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے صدر ہوں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاری اور نجکاری میں سہولت دے گی۔

سرمایہ کاری دفاع، زراعت، انفراسٹرکچر، اسٹریٹجک اقدامات تک محدود نہیں ہوگی۔سرمایہ کاری لاجسٹک، معدنیات، آئی ٹی ، ٹیلی کام، اور انرجی تک محدود نہیں ہوگی۔

ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔وفاقی اور صوبائی حکومت دیگر شعبوں ، صنعت اور پراجیکٹس کو بھی شامل کریں گی۔ ایس آئی ایف سی، جی سی سی اور دیگر ممالک سے تعاون کیلئے بطور سنگل ونڈوکام کرے گی۔

ایس آئی ایف سی کمرشل مقامی، بین الاقوامی سرمایہ داروں کے ساتھ لین دین کے معاہدے کرے گی۔ایس آئی ایف سی حکومتوں اور کارپوریٹ اداروں کے ساتھ کمرشل معاہدے کرے گی۔ ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو اور عملدرآمد کمیٹیاں بنائے گی، ایس آئی ایف سی ریگولیٹری اداروں، پبلک سیکٹر اداروں، محکموں کو تجاویز اور ہدایات دے گی۔ ایس آئی ایف سی ریگولیٹری اداروں ، اتھارٹیز، پبلک سیکٹرز اداروں اور محکموں کو طلب کرسکے گی، وفاقی حکومت ایس آئی ایف سی کی تجویز پر ریگولیٹری ضروریات پر رعایت اور استثنا دے سکے گی۔

ایس آئی ایف سی کے خلاف کوئی مقدمہ اور قانونی کاروائی نہیں ہوگی۔ تحقیقاتی ایجنسی ، عدالت بغیر ثبوت ایس آئی ایف سی کے تحت کمرشل سرگرمیوں کی تحقیقات نہیں کرسکیں گی۔بغیر ثبوت معاہدوں اور انتظامات کی تحقیقات اور تفتیش نہیں ہوسکے گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟