پاکستان کے صرف 85 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ، کپتان بھی نہ چل سکے

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے صرف 85 رنز پر چار کھلاڑی آؑٹ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور جلدی ہی وکٹ گنوا دی۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گی ہے،۔ اس وقت سرفراز اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں۔ پرابتھ جے سوریا گزشتہ سیریز کی طرح ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں