سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنی نئی پارٹی کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کرلیا۔

پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام سے پارٹی بنائیں گے ، جھنڈے کا انتخاب بھی کر لیا

 

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے  اپنی الگ جماعت بنانے کے سلسلے میں اسلام آباد اور پشاور میں اہم سیاسی  شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں ، پرویز خٹک کی مختلف رہنمائوں کیساتھ  مشاورت بدستور جاری ہے ، وہ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف  اپنی الگ جماعت کو میدان میں لانے کے لیے سرگرم ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  پرویز خٹک کسی دوسری جماعت میں شامل نہ ہونے کی صورت میں اپنی الگ پارٹی کے قیام کا اعلان کردیں گے جس کے لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کی پارٹی کا جھنڈا  سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہو گا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟