سٹیٹ بینک آف پاکستان میں2 ارب ڈالر ڈیپازٹ رکھوانے پر تشکر پاکستانی عوام کی طرف سے شکرگزار ہیں ، وزیراعظم
اسلام آباد (محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہ ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں2 ارب ڈالر ڈیپازٹ رکھوانے پر تشکر پاکستانی عوام کی طرف سے شکرگزار ہیں ۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں2 ارب ڈالر ڈیپازٹ رکھوانے پر پاکستان کے عوام کی طرف سے برادر ملک سعودی عرب کا تہہ دِل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مالی مدد یقینی بنانے پر میں خاص طورپر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس ڈیپازٹ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے،یہ پاکستان کے معاشی ٹرن آرائنڈ میں برادر ممالک اور عالمی برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا بھی مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی بہتری کے لئے ہم تمام ضروری کوششیں کرنے کے اپنے پختہ عزم پر کاربند اور سرگرم عمل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اس مقصد کے حصول کے لئے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قابل قدر کوششوں کو بھی سراہتا اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں