توشہ خانہ کیس،عمران خان نے آج نیب میں پیشی سے معذرت کر لی۔

اسلام آباد:  (محمد عمر، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) توشہ خانہ کیس،عمران خان نے آج نیب میں پیشی سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب نوٹس کا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔ عمران خان نے نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب آفس اسلام آباد میں پیش نہیں ہو سکتا،یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے نوٹس کے جواب میں بھی کہا تھا کہ 4 جولائی کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی ہے،نیب میں پیش ہونے کیلئے 4 جولائی کی تاریخ دی جائے۔ دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کی درخواست خارج کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے عمران خان کے وکیل کو آئینی پیٹشن دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

وکیل اشیاق اے خان نے بتایا کہ نیب کی جانب سے 22 جون کا نوٹس موصول ہوا،پہلے ملنے والے نوٹس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ اسلام آباد کب جانا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ 4 جولائی کو کیسز لگے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ آپ کو آئینی پیٹنشن دائر کرنی چاہیے تھی،اشتیاق اے خان نے کہا کہ ہم نے اسی کو آئینی پیٹنشن میں تبدیل کر دیا ہے۔ جبکہ توشہ خانہ کیس میں نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 23 جون کو طلب کیا تھا،عمران خان کو کیس سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔ نیب نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے،چیئرمین پی ٹی آئی نے 58 تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟