پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "قربانی سب کیلئے” مہم کا اعلان

عید الاضحیٰ کے پہلے دن ہزاروں سفید پوش خاندانوں تک گوشت کی فراہمی جبکہ دوسرے دن بڑے پیمانے پر دعوت عام کا اہتمام کیا جائے گا:چودہری شفیق الرحمان وڑائچ

اسلام آباد: (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے پیش نظر ”قربانی سب کیلئے“ مہم شروع کرنے کا اعلان،قربانی سب کیلئے مہم کے تحت اسلام آباد بھر میں عید کے پہلے دن ہزاروں مستحق سفید پوش گھرانوں میں گوشت پہنچایا جائے گاجبکہ عید کے دوسرے دن شہر بھر سمیت دیہی علاقوں میں عیدالاضحی دستر خوان سجائے جائیں گے۔آئی ایٹ مرکز رحمان بابا روڈ پر شہر کا سب سے بڑا دعوت عام عید دسترخوان سجایا جائے گا جہاں سینکڑوں شہریوں کیلئے دعوت کا بندوبست کیا جائے گا۔اتوار کو ضلعی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ اسلا م آباد ریجن کے صدر چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر سے ہر شخص متاثر ہوا ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے اس بار بہت سارے لوگ قربانی نہیں کر سکیں گے ایسے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے قربانی سب کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان قربانی نہ کر سکنے والے گھرانوں میں گوشت پہنچائیں گے،اسلام آباد میں اس مہم کے تحت عید کے پہلے روز پچاس ہزار سفید پوش گھرانوں تک عید کا گوشت پہنچایا جائے گا جبکہ عید کے دوسرے دن کمرشل و عوامی مقامات پر دعوت عام عید دسترخوان سجائے جائیں گے۔اسی سلسلے میں آئی ایٹ مرکز رحمان بابا روڈپر شہر کا سب سے بڑا مرکزی دعوت عام عید دسترخوان سجایا جائے گا۔گوشت کی تقسیم کا کام سروے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس کیلئے یوسی کی سطح پر مرکزی مسلم لیگ کی مرد وخواتین کی ٹیمیں اپنے اپنے علاقے محلے کی سطح پر کام کررہی ہیں۔چوہدری شفیق الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان خدمت انسانیت اور اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے حصول کیلئے اس مہم میں بھرپور کام کر رہے ہیں،رمضان المبارک میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنا ن نے گرینڈ سحری پروگرام میں پورا مہینہ خدمات سرانجام دیں اور روزانہ ہزاروں افراد کو گھر کی دہلیز پر سحری پہنچائی،عید قربان کے موقع پر بھی مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان اپنی خوشیاں قربان کر کے خدمت انسانیت کا کام کریں گے اور یہی قربانی کا درس ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟