کوریئر سروس کے نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجوانے اور پھر ریسیونگ پیپر پر انگوٹھےکا نشان لے کر بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانےکا نیا فراڈ سامنے آ گیا۔

کوریئر سروس کے نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجوانے اور  پھر  ریسیونگ پیپر  پر انگوٹھےکا  نشان لے کر  بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانےکا نیا فراڈ سامنے  آ گیا۔

ایف آئی اے  گوجرانوالا  سائبر کرائم ونگ نے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، 4 رکنی گروہ میں بینک مینیجر بھی شامل ہے، ملزمان سیکڑوں شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کر چکے ہیں۔

گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے  ملزمان کے خلاف5  مقدمات درج کر لیے ہیں، متاثرہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

 

 

شہریوں کو لوٹنےکا طریقہ واردات کیا ہے؟

ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے گروہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھےکا نشان لے لیتے تھے۔

تفتیشی افسر کے مطابق  ملزمان انگوٹھے کے  نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کر لیتے تھے۔

تفتیشی افسر کا بتانا ہے کہ ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک مینیجر کے ذریعے پہلے سے موجود ہوتی تھیں ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟