اسلام آباد سے جعلی دستاویزات پر اٹلی اور اسپین جانے والے مسافر گرفتار

اسلام آباد( نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز ) ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر اٹلی اور اسپین جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق خرم سلیم نامی مسافر نے غلام مرتضیٰ کے پاسپورٹ پر اٹلی اور سعد سعید نامی مسافر نے ناظم سعید کے پاسپورٹ پر اسپین جانے کی کوشش کی، اس مقصد کے لیے خرم سلیم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا اور جعلی امیگریشن اسٹیمپس جب کہ سعد سعید کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزا اور متعدد جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں، دونوں مسافروں کوایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ادھر یونان میں کشتی حادثے کے بعد غیرقانونی طور پر نوجوانوں کو یورپ بھیجنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، حکومتی اداروں کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھیجنے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کھوئی رٹہ پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ گرفتار ایجنٹس میں ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں حق ہوا ہے، مقدمے میںقتل اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، معلوم ہوا ہے کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجنے والے ایک ایجنٹ کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، ملزم ساجد محمود آذربائی جان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم متعدد افراد کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا بھیجنے میں ملوث تھا، اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟