پرویز الہیٰ صاحب کمفرٹیبل ہیں، جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں

اسلام آباد(نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق پرویز الہیٰ صاحب کمفرٹیبل ہیں،ان کو جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوالات یا جیل میں کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اسے اسپتال منتقل کرنا معمول کی بات ہوتی ہے۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان ایک فتنہ تھا اور ہے، اس نے ملک کی سیاست کو گندا کیا،اس فتنے نے ملک کی سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی پیدا کی۔

9 مئی کو اس نے جو حرکت کی ہے، ووٹ بڑھنے کی اس کی خام خیالی ہے، عوام کو اس شخص کی شناخت اور ادراک ہو چکا ہے۔یہ شخص کبھی بھی ملک کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرنے میں شامل نہیں ہوگا۔9 مئی سے پہلے اس شخص نے قوم کے نواجواںوں کے ذہنوں میں نفرت بھری۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آئین کی مدت کے مطابق انتخابات ہونے چاہئیے۔بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسے رکھے گئے ہیں۔

الیکشن سے کبھی بھاگے ہیں یہ بھاگیں گے لیکن یہ چاہتا تھا دو صوبوں میں پہلے الیکشن ہوں،اس کی ہم نے مخالفت کی، الیکشن ایک ہی دن ہونا چاہئیے اور نگراں سیٹ اپ ہونا چاہئیے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اعظم خان کے حوالے سے درخواست پر انکوائری کا عمل جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے پہلے خواتین سے متعلق غلط پروپیگنڈ کیا۔اعظم خان کے اہلخانہ نے ان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کبھی بھی ملک کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرنے میںشامل نہیں ہو گا۔عوام کو اس شخص کی شناخت کا ادراک ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ آنا چاہئے، آئین کی مدت کے مطابق الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ ملک میں الیکشن جمہوریت کا حسن ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟