خیبر پختونخوا میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق ۔

خیبر پختونخوا میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور 83 کے قریب زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5  افراد  جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟