ٹوئٹر نے ٹوئٹ ایڈٹ کا دورانیہ بڑھا دیا، کونسے صارفین اسے استعمال کرنیکے اہل ہونگے؟

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس  کے لیے ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کے دورانیے کو بڑھادیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو اکی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ٹوئٹس کو ایک گھنٹے تک ایڈٹ کیا جاسکے گا، البتہ یہ سہولت صرف ان صارفین کو مہیا ہوگی جو ہر ماہ ٹوئٹر کو فیس ادا کرتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے تحت  اب بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بلیو سبسکرائبرز (ویریفائیڈ اکاؤنٹس) کے لیے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایلون مسک نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین جن کا بلیو ٹک ہے اور وہ فیس ادا کرتے ہیں، وہ ٹوئٹر پر آنے والے جدید فیچرز سے مستفید ہوسکیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟