نوجوان صحافی سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں اٹھائے گئے اقدامات بارے رپورٹ سامنے لے آئے

رپورٹ سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی پیش کی جائے گی

تحریک انصاف کے دور حکومت میں اٹھائے گئے اقدامات پر نوجوان صحافی و سماجی کارکن رضی طاہر نے 34 صفحات پر مشتمل تحقیقی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں 20سے زائد شعبوں میں عمران خان کی حکومتی کارکردگی کو اعدادوشمار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تین سالوں میں احساس کفالت میں 57لاکھ افراد کو سہ ماہی12ہزار ادائیگیاں کی گئیں، کرونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد کو ایمرجنسی کیش ریلیف دیا گیا، 8لاکھ افراد پناہ گاہوں سے مستفید ہوئے، کامیاب جوان انٹرپینورشپ پروگرام کے تحت27ہزار نوجوانوں کو46ارب کے قرضے دیئے گئے، رضی طاہر نے رپورٹ میں بتایا کہ میرا گھر میرا پاکستان منصوبے کے تحت دسمبر2021تک 106ارب کے قرضے جاری کیے گئے،جبکہ تحریک انصاف کے دور میں 55لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔رپورٹ میں میگا پروجیکٹس کا بھی ذکر کیا گیا، تحریک انصاف نے تین بڑے ڈیمز پر کام شروع کیا جو کہ2025سے2029تک مکمل ہوں گے، بی آر ٹی پشاور، سوات موٹروے، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے،ملتان سکھر موٹروے کے میگا پروجیکٹس تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں مکمل ہوئے، اس دورانیے میں 2032کلومیٹر کی سڑکوں کا جال بچھایا گیا جبکہ سیالکوٹ تا کھاریاں موٹروے پر کام شروع کیا گیا۔ حکومت نے رحمۃ اللعالمین اتھارٹی،ایسٹس ریکوری یونٹ، ڈیجیٹل ویژن پاکستان،موبائل ڈیوائس مینوفیکچرپالیسی، الیکٹرک وہیکل پالیسی، بلین ٹری سونامی،کلین گرین موومنٹ، آن لائن ویزہ پالیسی، کشمیر پریمیئر لیگ، راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ، نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ، سٹیزن پورٹل سمیت کئی انقلابی اقدامات کیے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے خارجہ محاذ میں بڑی کامیابیاں اپنے نام کیں، او آئی سی کے دو اہم ترین اجلاس پاکستان ہوئے، معیشت کی سمت درست ہوئی، ریکارڈ ٹیکس وصولیاں دیکھنے کو ملیں، شرح ترقی 6%تک پہنچی، ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور برآمدات 27بلین امریکی ڈالر تک پہنچیں۔ تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سید زلفی بخاری نے رضی طاہر کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیش کی جائے گی۔
رپورٹ یہاں سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں:
https://drive.google.com/file/d/1Vur0rZ5m6XSl-GSwfGOvSNSg3iRP-hHS/view?usp=sharing

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟