کھو جانے والا بیگ تین سال بعد واپس مل گیا

خاتون کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھو جانے والا بیگ تین سال بعد واپس مل گیا

اسلام آباد: ایک خاتون کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھوجانے والا اپنا بیگ تین سال بعد واپس مل گیا۔خدیجہ نامی اس خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹس کے ایک سلسلے میں یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2018ءمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس کا لیپ ٹاپ کا بیگ گم ہو گیا تھا۔ اس میں خدیجہ کا آئی پیڈ اور ایک ہارڈ ڈسک تھی، جس میں اس کے فون کا بیک اپ تھا۔


خدیجہ لکھتی ہے کہ 2021ءمیں جب اس نے نیا ٹیبلٹ خریدا تو اسے جہلم میں ایک موبائل شاپ کے مالک کا فون آیا۔ دکان دار نے خدیجہ کو بتایا کہ اس کے پاس خدیجہ کا کھویا ہوا سامان موجود ہے۔ خدیجہ لکھتی ہے کہ ”پہلے تو مجھے سمجھ ہی نہ آئی کہ وہ کس چیز کا ذکر کر رہا ہے لیکن آخرکار مجھے اپنا ایئرپورٹ پر گم ہونے والا بیگ یاد آ گیا۔ دکاندار نے مجھے آئی پیڈ، ڈسک اور بیگ کی تصاویر بھیجیں تو میں نے چیزیں پہچان لیں کہ وہ میری ہی تھیں۔“


خدیجہ بتاتی ہے کہ ”بیگ میں میرا چشمہ اور ایک نوٹ بک بھی تھی۔ یہ دونوں چیزیں بھی تصاویر میں موجود تھیں۔ جب میں نے دکاندار سے تفصیل پوچھی تو اس نے بتایا کہ کسی شخص نے اس کی دکان پر یہ چیزیں بیجنے کی کوشش کی تھی لیکن دکاندار کو شک ہونے پر وہ شخص بیگ وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ دکاندار نے ہارڈ ڈسک سے میرافون نمبر حاصل کیا اور مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے اپنے بھائی کو جہلم بھیجا جو میری یہ اشیاءاس دکاندار سے لے کر آیا۔ میرے بھائی نے بتایا کہ اس شخص کی موبائل شاپ بہت چھوٹی سی تھی لیکن اس نے ایسی ایمانداری کا مظاہرہ کیا کہ ایک مثال قائم کردی۔“

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟